پاکستان یمن مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے : سرتاج عزیز

پاکستان یمن مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے : سرتاج عزیز
پاکستان یمن مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے : سرتاج عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن کے مسئلے کا پر امن حل تلاش کیا جائے۔میڈیا کو جاری بیان مین سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے ترک قیادت اور دیگر رہنماﺅں سے رابطہ کیا ہے اور پاکستان مسلم امہ کا اتحاد چاہتا ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران کی جانب سے یمن معاملے کے پر امن حل کے فیصلے کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے اور اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہے۔

23اپریل کو مرد حضرات خواتین کیلئے خو دناشتہ بنائیں ،ایم کیو ایم ہی کامیاب ہوگی :الطاف حسین