خاتون نے لاٹری کی تما م رقم خود رکھنے کیلئے شوہر کو طلاق دے دی،لالچ کا انجام کیا ہوا؟جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

خاتون نے لاٹری کی تما م رقم خود رکھنے کیلئے شوہر کو طلاق دے دی،لالچ کا انجام ...
خاتون نے لاٹری کی تما م رقم خود رکھنے کیلئے شوہر کو طلاق دے دی،لالچ کا انجام کیا ہوا؟جان کر آپ ہنسی روک نہ پائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی امریکی خاتون نے لالچ کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے رقم کی تنہا مالکن بننے کے لئے شوہر کو ہی دھتکار دیا لیکن قسمت نے اسے ایسا سبق سکھایا کہ ساری کی ساری دولت سابقہ شوہر کی جیب میں چلی گئی۔

تھامس روسی نامی شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی ڈینس روسی کے ساتھ 25 سال خوشگوار زندگی گزاری لیکن پھر ایک دن اچانک اس نے بغیر کسی وجہ کے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ بیچارے تھامس نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن خاتون نے طلاق لے کر ہی سانس لیا۔ دو سال بعد تھامس کے گھر پر ایک خط موصول ہوا جس میں لاٹری کی اقساط کے بدلے یکمشت رقم ادا کرنے والی کمپنی نے اپنی پیشکش اس کی سابقہ بیوی کے لئے بھیجی تھی۔ یہ خط غلطی سے تھامس کے پتے پر آگیا تھا۔

وہ کاروباری جو اربوں روپے کا مالک ہونے کے باوجودبیوی سے جیب خرچ لینے پر مجبور ،وجہ انتہائی دلچسپ

 جب اس نے کیلیفورنیا سٹیٹ لاٹری کمشن سے معلومات لیں تو پتہ چلا کہ طلاق سے محض 11 دن پہلے اس کی بیوی کی 13 لاکھ ڈالر (تقریباً 13 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری نکلی تھی جسے اس نے مکمل طور پر خفیہ رکھا تھا۔ قانون کے مطابق لاٹری کی رقم میاں بیوی میں تقسیم ہونا تھی لیکن اس کی بیوی نے بھاری رقم کے لالچ میں نہ صرف خاوند سے طلاق لے لی بلکہ سرکاری اداروں سے بھی انعامی رقم چھپا کر رکھی۔

 تھامس نے اپنی بیوی پر مکاری کا الزام لگاتے ہوئے عدالت کا رخ کرلیا جہاں جج نے فیصلہ سناتے ہوئے لاٹری کی تمام رقم تھامس کے نام کردی۔ خاتون کو معلومات چھپانے اور دھوکہ دہی کی مرتکب قرار دیا گیا ہے تاہم وہ ابھی مزید قانونی کارروائی جاری رکھنے اور اعلیٰ عدالت میں جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس