گوگل نے موبائل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا،صارفین کو زبردست خوشخبر ی سنا دی

گوگل نے موبائل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا،صارفین کو ...
گوگل نے موبائل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا،صارفین کو زبردست خوشخبر ی سنا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) موبائل فون کمپنیوں کے رومنگ چارجز سے پریشان صارفین کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی ہے کیونکہ گوگل اپنے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر میں بغیر کسی اضافی خرچے کے کالز، میسجز اور ڈیٹا سروسز کی خدمات فراہم کرے گا۔

مزیدپڑھیں:دھوکے باز عاشق کا پول 17 محبوباﺅں نے کھول دیا

گوگل کی طرف سے اس کے اپنے موبائل نیٹ ورک کا اعلان 2 ماہ قبل کیا جا چکا ہے اور اب یہ کمپنی تھری نیٹ ورک کی مالک کمپنی Hutchison Whampoa سے مذاکرات کررہی ہے تاکہ صارفین کو دنیا بھر میں بغیر رومنگ چارجز کے موبائل فون سروسز فراہم کی جاسکیں۔ گوگل دنیا بھر میں موبائل فون کمپنیوں سے تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس کی رسائی ہول سیل قیمت میں خریدے گا اور پھر صارفین اس رسائی کو اپنی کالز، میسجز اور ڈیٹا سروسز کے لئے استعمال کرسکیں گے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سروس موبائل فون صارفین کے اخراجات میں نمایاں کمی کا باعث بنے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی