شام میں جاری خانہ جنگی کی ناقابل یقین وجہ ماہرین سامنے لے آئے

شام میں جاری خانہ جنگی کی ناقابل یقین وجہ ماہرین سامنے لے آئے
شام میں جاری خانہ جنگی کی ناقابل یقین وجہ ماہرین سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) شام میں جاری خوفناک خانہ جنگی کو امریکی سائنسدانوں نے گلوبل وارمنگ کا نتیجہ قرار دے کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدان کولن پی کیلی اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ زرخیز ہلال (Fertile Crescent) نامی علاقے میں گزشتہ کئی صدیوں کی کاشت کاری کے باعث زیر زمین پانی کی سطح نیچے جاچکی ہے جس کی وجہ سے خشک سالی، گرین ہاﺅس گیسوں کا اجتماع، درجہ حرارت میں عمومی اضافہ اور زراعت کی بربادی جیسے مسائل پیدا ہوگئے۔ ان حالات کی وجہ سے 15 لاکھ سے زائد لوگ دیہی علاقوں کو چھوڑ کر شہری علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے اورپہلے سے موجود سماجی اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا جو بالآخر متحارب گروپوں کے درمیان خارجہ جنگی کی صورت اختیار کرگیا۔

66روز تک کھلے سمندر میں رہنے والا زندہ کس طرح بچ نکلا؟حیرت انگیز داستان سنا دی
 کیلی اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بحیرہ روم میں سطح سمندر پر دباﺅ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ذرخیز ہلال کے علاقے میں خشک سالی اور درجہ حرارت میں اضافے کے مسئلہ کی شدید صورت سامنے آنے کے بعد 2011ءسے خانہ جنگی کے مسائل نے بھی علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -