سانحہ گیاری سیکٹر کو 3 سال مکمل ہونے پر قوم شہداءکو خراج تحسین پیش کرتی ہے : آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سیاچن کے گیاری سیکٹر پر پیش آنے والے سانحے کو 3 سال مکمل ہونے پر پاک فوج کا ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی بیان جاری کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 سال قبل گیاری سیکٹر میں قوم کے 139 بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا جس پر قوم انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مزید کہا گیا ہے کہ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ہمارے آج کو بہتر بنانے کے لیے جانوں کی قربانی دی گئی تھی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوم بھی ان شہداءکی قربانی کو نہیں بھولی بلکہ انہیں اس لازوال قربانی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔یاد رہے کہ 7 اپریل 2012 کو سیاچن کے گیاری سیکٹر پر برفانی تودہ گرنے سے 139 جوان شہید ہو گئے تھے ۔
مصر کی آرمڈ فورسز کے کمانڈر اور وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات