امریکی دارالحکومت میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ، وائیٹ ہاﺅس سمیت پورا شہر بجلی سے محروم

امریکی دارالحکومت میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ، وائیٹ ہاﺅس سمیت پورا شہر بجلی سے ...
امریکی دارالحکومت میں بجلی کا بریک ڈاﺅن ، وائیٹ ہاﺅس سمیت پورا شہر بجلی سے محروم

  

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی دارالحکومت میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ہو گیا جس کے باعث تمام اہم عمارتوں سمیت پورا شہر  بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بجی اچانک بند ہو گئی جس سے شہر میں موجود وائیٹ ہاﺅس ، کیپیٹل ہل ، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ ، محکمہ انصاف اور میٹرو ریل سٹیشنز سمیت کئی اہم عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بجلی بند ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور دوسری جانب کسی دہشت گردی کے شواہد بھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ کی یومیہ بریفنگ بھی روکنا پڑی ہے اور ذمہ داران بجلی کی بندش دور کرنے میں مصروف ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کے فوجی سامان کی فروخت کی منظوری دےدی

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں