پاکستانیوں کیلئے سب سے تشویشناک خبر، خطرے کی گھنٹی بج گئی، ماہرین نے ڈیڈ لائن دے دی

پاکستانیوں کیلئے سب سے تشویشناک خبر، خطرے کی گھنٹی بج گئی، ماہرین نے ڈیڈ ...
پاکستانیوں کیلئے سب سے تشویشناک خبر، خطرے کی گھنٹی بج گئی، ماہرین نے ڈیڈ لائن دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توانائی بحران، غربت اور معاشی بدحالی کے ستائے ہوئے پاکستانی عوام کے لئے یہ افسوسناک خبر بھی آگئی ہے کہ 2050 تک اس ملک میں پانی بھی نایاب ہو چکا ہو گا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ماساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں اگلی تین دہائیوں کے دوران آبادی میں اضافے، اقتصادی ترقی، ماحولیات اور انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں کاربن کے اخراج جیسے پہلوﺅں کے بارے میں کچھ امکانات کا اندازہ لگایا۔ سائنسدانوں نے براعظم ایشیاءکے ایک بڑے حصے، جس میں چین، بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں، میں آنے والے وقت میں آبادی کے اضافے اور پانی کی دستیابی کے تعلق کا مطالعہ بھی کیا۔

پاکستانی لڑکی کے عشق میں ’پاگل‘غیرملکی پکڑا گیا، انعام کا بھی اعلان ، نہایت دلچسپ پریم کہانی
اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگلے 35 سال کے دوران ایشیاءمیں تقریباً ایک ارب لوگ پانی کی قلت کے شکار ہوں گے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی میں 2050ءتک دو گنا اضافہ ہوجائے گا اور پانی کے کم ہوتے ذخائر اور وسائل کے نتیجے میں اس آبادی کو پانی کے شدید ترین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بین الاقوامی معیارات کے مطابق اس وقت پاکستان کے پاس 1000 دنوں کے لئے پانی کے زخائر موجود ہونے چاہئیں، لیکن اس کے برعکس یہ گنجائش ناقابل یقین حد تک کم یعنی محض 30 دنوں کی سپلائی کے برابر ہے۔ ہمارا ہمسایہ بھارت 4000 ڈیم تعمیر کر چکا ہے، جبکہ مزید 150 زیر تعمیر ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان میں آخری ڈیم چار دہائیاں قبل تعمیر کیا گیا۔ بھارت اس وقت تقریباً 33 فیصد پانی ذخیرہ کرتاہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان میں ذخیرہ کئے جانے والے پانی کی مقدار محض 9فیصد ہے۔
ایک ایسا ملک جس کی معیشت کا دارومدار ذراعت پر ہے، اس کے لئے پانی کا بحران کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس کا اندازہ لگانا ہرگز مشکل نہیں۔ اگر ہمارے حکمرانوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے اور ضروری اقدامات نہ کئے تو یہ بحران خدانخواستہ ہماری بقاءکا بحران بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید :

ماحولیات -