ماڈلنگ کی شوقین بھارتی لڑکی چلتی کار سے کود گئی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ماڈلنگ کی شوقین بھارتی لڑکی چلتی کار سے کود گئی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
ماڈلنگ کی شوقین بھارتی لڑکی چلتی کار سے کود گئی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (نیوزڈیسک) بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے دارلحکومت میں ماڈلنگ کی شوقین لڑکی اغواءکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور چلتی کار سے چھلانگ لگادی جس پر اسے معمولی زخم بھی آئے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایاکہ وہ اپنے دوست کیساتھ کار میں تھی کہ چارافراد آئے جنہوں نے اسے اٹھا کر زبردستی دوسری کار میں ڈال لیااور لاتیں ماریں جبکہ چہرے پر تیزاب پھینکنے کی بھی کوشش کی تاہم وہ چلتی کار سے چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور کوئی اور نہیں بلکہ اس کے سابق بوائے فرینڈ اور اس کے تین ساتھی تھی ۔


لڑکی نے ’انڈیاٹوڈے‘ کو بتایاکہ دوافراد کو وہ جانتی تھی، عامر اس کا سابق بوائے فرینڈ تھا اوراسی کی وجہ سے طیب کو جانتی تھی لیکن دیگر دوافراد کو شناخت نہیں کرسکتی ، حملہ آور ساتھ چھوڑنے کا بدلہ لیناچاہتے ہیں ، شاید اُنہیں لگتاہے کہ ان کیخلاف سازش کی گئی ۔ پولیس کے مطابق کار سے کودنے کی وجہ سے لڑکی کے چہرے پر بھی زخم آئے ہیں ، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید :

جرم و انصاف -