سوشل میڈیا صارفین نے پیار کے اظہار کا غلیظ ترین طریقہ ’ایجاد‘ کرلیا، دنیا بھر کی خواتین اپنے ہمسفروں کے۔۔۔

سوشل میڈیا صارفین نے پیار کے اظہار کا غلیظ ترین طریقہ ’ایجاد‘ کرلیا، دنیا ...
سوشل میڈیا صارفین نے پیار کے اظہار کا غلیظ ترین طریقہ ’ایجاد‘ کرلیا، دنیا بھر کی خواتین اپنے ہمسفروں کے۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی یلغار جہاں اور بہت سے برے رجحانات کو جنم دے رہی ہے وہیں اب پیار کے اظہار کے طریقے بھی تبدیل ہونے لگے ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایسی ناگوار تصاویر بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہیں جن میں خواتین اپنے ہمسفروں کی ”بدبودار“ بغلوں کو سونگھ کر اور چوم کر ان سے محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سینکڑوں کی تعداد میں #Ciumketekpacar کے ہیش ٹیگ کے تحت اپنی اس طرح کی تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور اپنے ہمسفروں کی بغلوں کی بو کو عطر سے مشابہہ قرار دے رہی ہیں۔

وہ ایک چیز جس کی ہر لڑکی کو تلاش ہوتی ہے، جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

ایک خاتون نے اپنے ہمسفر کی بغل میں بوسہ دینے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ”میں تمہیں کھو نہیں سکتی کیونکہ اگر میں نے کبھی ایسا کیا تو میں تمہاری بغلوں کی خوشبو سے محروم ہو جاﺅں گی۔“ریان میزارڈ (Ryan Mizard) نامی ایک نوجوان نے بھی تصویر شیئر کی ہے جس میں اس کی ہمسفر لڑکی اس کی بغلوں کو سونگھ رہی ہے مگر یہاں وہ لڑکی قدرے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے پائی گئی ہے۔ اس تصویر کو اب تک 6ہزار 800لوگ لائیک کر چکے ہیں اور ہزاروں ہی لوگ اس پر کمنٹ کر چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -