تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے :ڈاکٹر حیدر اشرف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ڈاکٹر حیدراشرف کا کہناتھا کہ سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقے کے سکولوں کی سیکیورٹی کے ذمہ دارہیں ۔
