نامعلوم حملہ آوروں نے چھریوں اور سیخوں کے وار کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور کے گنجان آباد علاقہ اسلام پورہ میں نا معلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے مصروف ترین علاقہ اسلام پورہ نوری بلڈنگ کے قریب مرغ چنے کی دکان میں کام کرنے والے تین ملازمین سو رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے چھریوں اور سیخوں کے وار کر کے تینوں افراد نعیم ‘ شہریار اور عمرکوقتل کر دیا ، جبکہ ایک ملازم زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پرپولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوری طور پر ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا ، تاہم مقتولین کی شناخت ہو گئی ہے ، جبکہ لاشوں کوضروری کارروائی کے بعدپوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ۔
