سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے دو روزہ سالانہ کھیلوں کا آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سوئی نادرن گیس پائپ لائن ( ایس این جی پی ایل) کے سالانہ کھیلوں کا انعقاد گزشتہ روز شروع ہوگیا یہ تین روزہ ایونٹ کل 8 اپریل تک جاری رہے گا اس موقع پر شاندار اور پروقار انتظامات کئے گئے تھے اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں کھلاڑیوں نے بہت جوش و خروش و بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی اپنی قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ان کھیلوں کو دیکھنے کے لئے بہت بڑی شائقین کی تعداد موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کو ان کے بہترین کھیل پردل کھول کر داد دی واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ان گیمز کا افتتاح مینجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائن امجد لطیف نے کیا جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ ہر سال بہت اچھے انداز میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے اور اسی طرح مستقبل میں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا ہمارا مقصد اس ادارہ میں موجودہ ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور ان میں موجود غیر نصابی سر گرمیوں کو منظر عام پر لیکر آنا ہے۔
اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
