پی سی بی کا ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عہدے کیلئے مدثر نذر سے رابطہ

پی سی بی کا ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عہدے کیلئے مدثر نذر سے رابطہ

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 60سالہ مدثر نذر اس وقت آئی سی سی اکیڈمی سے وابستہ ہیں تاہم ان دنوں وہ چھٹیوں پر کینیا میں موجود ہیں اور اگلے 10سے 15روز میں واپسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے جواب دیں گے ، مدثر نذر کی جانب سے معذرت کیے جانے کے صورت میں کرکٹ بورڈ کسی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سے یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے رابطہ کرے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...