سابق بھارتی کرکٹر اشوک ملہوترا کا نام بھی پانامہ لیکس میں آ گیا
نئی دہلی (آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر اشوک ملہوترا کا نام بھی پانامہ لیکس میں آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی جانب سے دنیا بھر کے متعدد مشہور و معروف شخصیات کے بیرون ممالک خفیہ کاروباروں سے متعلق دستاویزی شواہد منظر عام پر لانے کے بعد ہرطرف ہلچل مچ چکی ہے۔ اس حوالے سے اب سابق بھارتی کرکٹر اشوک ملہوترا کا نام بھی پانامہ لیکس میں آ گیا ہے۔ پانامہ لیکس کی دستاویزات کے مطابق اشوک ملہتورا کے نام پر برطانیہ کے ورجن آئی لینڈز میں ایک آف شور کمپنی قائم ہے۔ اشوک ملہوترا بھارت کی جانب سے 7 ٹیسٹ میچز اور 20 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ جبکہ اشوک ملہوترا بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔