ویسٹ انڈیز کا سینٹ لوشیا انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب

ویسٹ انڈیز کا سینٹ لوشیا انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب

سینٹ لوشیا(اے این این)دوسری مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا انعام، ویسٹ انڈیز میں سینٹ لوشیا انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم ڈیرن سیمی کے نام سے منسوب کردیا گیا۔انگلینڈ کو شکست دے کر ڈیرن سیمی دو مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے واحد کپتان بنے اسی لیے اب سینٹ لوشیا اسٹیڈیم کو ان کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔ ڈیرن سیمی کا تعلق سینٹ لوشیا سے ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔ ڈیرن سیمی اپنے بیان کے باعث بورڈ کی تنقید کی زد میں بھی آئے ہیں۔

وہاں پر بورڈ نے کھلاڑیوں سے تعلقات بہتر کرنے اور غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیاہے میچ فیس کی ساری رقم کھلاڑیوں کے دینے کے بعد اب سینٹ لوشیا سٹیڈیم کا نام بھی ڈیرن سیمی کے نام رکھ دیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...