او جی ڈی سی ایل نے صوبوں کو 15سال میں 229ارب کی رائلٹی دی

او جی ڈی سی ایل نے صوبوں کو 15سال میں 229ارب کی رائلٹی دی

اسلام آباد (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبوں کو پچھلے 15سال کے دوران تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں 229ارب روپے سے زائد ادا کیے۔ او جی ڈی سی ایل کے ذرائع کے مطابق یہ رقم سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو مالی سال 2001-2ء سے اب تک ادا کی گئی ہے۔ سندھ کو 124ارب 55کروڑ 80لاکھ روپے، پنجاب کو 35ارب 24کروڑ 40لاکھ روپے، بلوچستان کو 19ارب 64کروڑ 50لاکھ روپے اور خیبرپختونخوا کو 50ارب 32کروڑ 70لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...