بھارت کا شرح سود میں کمی کا اعلان

بھارت کا شرح سود میں کمی کا اعلان

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے سود کی شرح 6.5 فیصد کی سطح پر رکھنے کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ پانچ برسوں کی کم ترین شرح ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ بینک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بینچ مارک شرح جس کی بنیاد پر کمرشل بینکوں کو قرضے دیئے جاتے ہیں، میں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ اس اقدام سے قرضوں کے اخراجات میں کمی آئے گی اور زیادہ سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہو جائیں گے جس سے معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس


loading...