امریکہ میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی
نیو یارک (این این آئی) امریکہ میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آئی سی ای فیوچرز کے تحت کاٹن کے مستقبل کے معاہدے 0.24 سینٹ کی کمی کے بعد 58.96 سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے گئے۔ قبل ازیںیہ قیمتیں 59.48 سینٹ فی پاؤنڈ تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ ہفتے کی بلند ترین شرح ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 32 ہزار 373 گانٹھوں کا کاروبار ہوا۔