35 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنا بہت دشوار ہے،گلزار فیروز

35 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنا بہت دشوار ہے،گلزار فیروز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) چیئر مین پی ٹی اے گلزار فیروز نے کہا ہے کہ ہآئندہ تین سا لوں کیلئے 35 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنا بہت دشوار ہے اور منا سب بر آمدی تجارتی پا لیسی کے بغیر اہداف کا حصول نا ممکن ہے ، اسٹریٹیجک ٹریڈ پا لیسی فر یم ورک میں ایکسپورٹ کے لئے کم مرا عا ت دی گئی ہیں بالخصوص چمڑے کی صنعت کے لئے کو ئی مرا عا ت نہیں دی گئیں۔ انھوں نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ حتی کہ بعض اہم اور ضروری مرا عات جو کہ سا بقہ پا لیسی میں تھی اب غا ئب ہیں۔ ما حولیا ت کی بہتری کے لئے ہر ٹینری میں اپنا ٹریٹمنٹ پلا نٹ لگا نے کے مسا وی گرانٹ حا صل تھی اسی طرح ٹینریوں میں لیبا رٹری کے قیام کے لئے 25فیصدکے مسا وی مرا عات تھی اور تیسری سہولت جو کہ بین الا اقوامی منظور شدہ لیباریٹری سے سر ٹیفیکٹ /لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لیے 75فیصدکی مدد یا رقم کی وا پسی کی مرا عات میں شامل تھی ۔ یہ تما م سہولتیں 2005-06 کی اسٹریٹیجک ٹریڈ پا لیسی فریم ورک میں دی گئی تھی اور اب نئی تجارتی پا لیسی میں اس کا ذکر نہیں ہے۔گلزار فیروز نے کہا کہ دوسری ویلیو ایڈڈ مصنو عات کی طرے چمڑے کی مصنو عات کی بر آ مد میں اضا فے کے لئے ایف او بی ویلیو پر 4%مرا عا ت بشمول فنش لیدر جو کہ ایک بڑا ویلیو ایڈڈ آ ئٹم ہے پر بھی دی جا ئے ۔گلزار فیروز نے وزیر برا ئے تجارت سے اپیل کی کہ وہ پی ٹی اے کے وفد سے ملا قات کے لئے جلد از جلد وقت دیں تا کہ ان مسا ئل پر بات چیت کی جا سکے۔

مزید :

کامرس -