ریلوے کی اربوں روپے مالیتی اراضی و اگزار کرانے کیلئے ایکشن پلان جاری

ریلوے کی اربوں روپے مالیتی اراضی و اگزار کرانے کیلئے ایکشن پلان جاری

لاہور(جاوید اقبال) ریلوے نے صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر مقامات پر ریلو ے کی ملکیتی اربوں روپے کی اراضی واگزار کروانے کے لئے ایکشن پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ لاہور میں موجود400 کنال اراضی جو کہ لاہور ڈویژن ‘ مغل پورہ ڈویژن ‘بادامی باغ ‘شاہدرہ والٹن ‘کینٹ ‘کوٹ لکھپت جیسے علاقوں میں واقع ہے اس میں زیادہ تر زمین کمرشل ہے اس کو فوری طور پر واگزا کرواکر اسے فروخت کیا جائے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی ریلوے کا خسارہ کم کرنے کے لئے استعمال کی جائے اس کے لئے ڈی ایس لاہور ڈویژن اور مغل پورہ ڈویژن کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس میں یہ بھی کہا گیا ہے ریلوے کی اراضی پر ایسی نام نہاد کچی آبادیاں جو کہ پنجاب حکومت میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کے رہائشیوں کو بھی نا جائز قابضین قرار دیدیا جائے ان پر بنائے گئے مدارس ‘ فیکٹریوں ورکشاپس کو بھی مسمار کرکے زمینیں اوگذار کروائی جائیں اس کام کی نگرانی ریلوے کا مرکزی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کرے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...