حکومت پنجاب کی ہدایت پرلاہور آرٹس کونسل میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے

حکومت پنجاب کی ہدایت پرلاہور آرٹس کونسل میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے

لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈینگی ڈے منانے کے حوالے سے لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے لاہورآرٹس کونسل کے تمام ہالز ، کلاس رومز، ادبی بیٹھک، لان،ہالز کی چھتوں،اسٹور،ورکشاپ اورجنریٹر روم الحمراء سمیت کلچرل کمپلیکس میں سپرے کا باقاعدہ چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ الحمراء آرٹس کونسل میں آنے والے تمام افراد ڈینگی وائرس کے حملے سے محفوظ رہ سکیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاء محمد خان نے ڈینگی سپرے کے چھرکاؤ مہم کا جائزہ لیااور اس مہم کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...