محکمہ جنگلات نے انسداد ڈینگی ڈے جوش و جذبے کے ساتھ منایا

محکمہ جنگلات نے انسداد ڈینگی ڈے جوش و جذبے کے ساتھ منایا

لاہور(جنرل رپورٹر) محمد شہباز شریف ، خادم اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ جنگلات نے ڈینگی کے خاتمہ کے عہد کا دن جوش و جذبے سے منایا جسمیں مختلف مقامات پرآگاہی واکس کا انعقاد کیاگیااس سلسلہ میں میجر ریٹائرڈ جہانزیب خان (سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری ، پنجاب) کی قیادت میں پونچھ ہاؤس ملتان روڈ لاہورمیں ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں میاں ابرار احمد (ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری کے علاوہ فاریسٹ سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ شبیر احمد رانا ، ناظم اعلیٰ جنگلات ، سنٹرل لاہور، کی قیادت میں فاریسٹ کمپلیکس 24کوپر روڈ لاہور میں ڈینگی آگاہی واک نکالی گئی۔ڈینگی آگاہی واک میں فاریسٹ کمپلیکس کے تمام ملازمین اور افسران نے شرکت کی۔ محکمہ جنگلات کی پیسٹ کنٹرول ڈویژن کی طرف سے ڈینگی کے خاتمہ کا سپرے بھی کیاگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...