جھگی سکولوں کے طلبہ اور طالبات کے لئے تقریب تقسیم انعامات

جھگی سکولوں کے طلبہ اور طالبات کے لئے تقریب تقسیم انعامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)معروف سماجی تنظیم ڈور آف او ئیر نس کے زیر اہتمام چلنے والے جھگی سکولوں کے طلباء اور طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس کی صدارت ڈور آف او ئیر نس کی چےئر پرسن مسزربا ہمایو ں نے کی‘ مہمان خصوصی مسز آمنہ مجتبیٰ شجاع الرحمن تھیں جبکہ گیسٹ آف آنر سابق سیکرٹری سارک چیمبر آف کامرس رحمت اللہ جاوید‘چےئر مین عوامی پارٹی شفقت خان‘ سمیہا وحید‘ مسز رفعت کاظمی‘مسز صوبیہ‘مسز سارہ فرحان‘مسز عشرت بٹ‘چوہدری اکرم‘سیکرٹری یوتھ افےئرز ڈور آف او ئیر نس کنول حسن ‘سیکرٹری جنرل ڈور آف اوےئرنس مسز عائشہ نجم و دیگر نامور شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسزربا ہمایو ں نے کہا کہ جو علم سے بہرہ ور نہیں انہیں تعلیم فراہم کرنا ہم سب کا بنیادی فرض ہے۔ ڈور آف او ئیر نس جھگی نشین اور نظر انداز شدہ بچوں کو تعلیم دیکر علمی جہاد کر رہا ہے۔