گرانفروشی کرنے پر 66افراد گرفتار،17کوجیل بھیج دیا گیا

گرانفروشی کرنے پر 66افراد گرفتار،17کوجیل بھیج دیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے628مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ15,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ۔

اور مجموعی طور پر66افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے17افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...