برائلرکی رسد میں کمی برقرار،مرغی کا گوشت 7روپے فی کلو مہنگا

برائلرکی رسد میں کمی برقرار،مرغی کا گوشت 7روپے فی کلو مہنگا

لاہور (سپیشل رپورٹر) شہر میں برائلر کی رسد میں کمی برقرارہونے کی وجہ سے مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا. جبکہ فارمی انڈے 69 روپے فی درجن میں فروخت ہوئے زندہ برائلر 5روپے اضافے کے بعد 166روپے جبکہ مرغی کا گوشت 7 روپے اضافے کے بعد 242روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا تاہم فارمی انڈے 69روپے فی درجن میں فروخت کیئے گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور اب مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جسکے باعث عام شہری کیلئے مرغی کے گوشت کا استعمال بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...