حکومت نے مزید ٹیکس لگائے تو بھرپور مزاحمت کریں گے،شیخ قاسم عباس

حکومت نے مزید ٹیکس لگائے تو بھرپور مزاحمت کریں گے،شیخ قاسم عباس
 حکومت نے مزید ٹیکس لگائے تو بھرپور مزاحمت کریں گے،شیخ قاسم عباس

  


لاہور (پ ر) انجمن تاجران اردو بازار کے نائب صدرشیخ محمد قاسم عباس نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مزید ٹیکس لگائے گئے تو بھرپور مزاحمت کی جائیگی ، انجمن تاجران تاجروں کو ریلیف فراہم نہ کرنے پر حکومت کیخلاف فیصلہ کن احتجاج کا فیصلہ کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شیخ محمد قاسم عباس نے کہا کہ انجمن تاجران مزید ٹیکسوں کیخلاف کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریگی

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ملکی معیشت کو سنبھالا دیکر حکومت کو بچا رکھا ہے مگر حکومت انہی تاجروں کو ڈبونے پر تلی ہوئی ہے اگر حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے تاجر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...