وزیر اعظم کی جانب سے عدالتی کمیشن کا قیام اچھا فیصلہ ہے،میاں عبدالوحید

وزیر اعظم کی جانب سے عدالتی کمیشن کا قیام اچھا فیصلہ ہے،میاں عبدالوحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کلچرل رپورٹر) وزیراعظم نواشریف کی طرف سے پانامہ لیکس ایشو پر اعلیٰ عدالتی کمیشن کا قیام متعین مستحسن اقدام ہے یہ بات سابق پاکستانی سفیر میاں عبدالوحید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کا نہ صرف دامن صاف ہے بلکہ پاکستان اوراس کی ترقی کیلئے جتنی قربانیاں ن لیگ کی قیادت نے دیں شاید ہی کسی نے دی ہوں گی۔ میاں عبدالوحید نے کہاکہ پانامہ لیکس ایک عالمی سازش ہے۔ پاکستان جب بھی ترقی کا سفر شروع کرتا ہے ایسی افواہیں گردش کرنا شروع کردیتی ہیں۔انہوں کاکہا کہ وزیراعظم کا قائم کردہ کمیشن تمام حقائق واضح کردے گا۔