لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی استنبول چوک میں ڈینگی و صفائی آگاہی مہم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی استنبول چوک میں ڈینگی و صفائی آگاہی مہم

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) کے زیرِ اہتمام استنبول چوک ٹاؤن ہال میں انسدادِ ڈینگی ڈے کے حوالے سے ڈینگی و صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کی قیاد ت منیجنگ ڈائریکٹر نصرت طفیل نے کی جبکہ جنرل منیجر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن کرنل اسد فاروق،جنرل منیجر آپریشنز آصف اقبال، سر بر ا ہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور ، منیجر ایچ آر عثمان نثار،ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن شفقت رسول، محمد عمیر خان، اسسٹنٹ منیجر رحمان راشد اور دیگر افسران و عملہ بھی شریک ہوئے ۔ ترک کمپنی البیراک کے سینئر منیجر آپریشن حسین کارتال، منیجر کمیونی کیشن نعیمہ سعید عملے کے ہمراہ واک میں شامل ہوئے جبکہ جی سی یونیورسٹی انوائرنمنٹ پروٹیکشن سوسائٹی کے طلباو طالبات نے بھی بڑی تعداد میں واک میں حصہ لیا ۔ مہم آگاہی واک، آگاہی کیمپوں کے قیام، پبلک بر یفنگ ، ڈینگی و صفائی سے متعلق معلوماتی و آگاہی پمفلٹس کی تقسیم اور صفائی انتظامات پر مشتمل تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...