ڈینگی کو ختم کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،ملک اقبال چنڑ

ڈینگی کو ختم کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،ملک اقبال چنڑ

لاہور(اپنے خبر نگار سے) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ڈینگی کو کنٹرول و ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔تمام سرکاری محکمہ جات اپنے فرائض میں کوتاہی یا غفلت نہ آنے دیں۔صوبہ بھرمیں واقع تمام سماجی ادارے بھی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ تمام یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور ناقص انتظامات پر متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے واپڈا ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤ سنگ کے آفس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر سیکر ٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ ، ڈسٹرکٹ آفیسر کو آپریٹو سیٹھ محمد اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو فرخ حیات پنوں، رجسٹرار کو آپریٹو اور لاہور کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ممبران کے علاوہ ا نتظامیہ اقبال ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر اعلی کی گائیڈ لائن میں ڈینگی لاروا ابھی تک کنٹرول میں ہے اور مون سون موسم شروع ہونے سے قبل ا س کی افزائش کو مکمل کنٹرول کر نا ہو گا ۔اس لئے فوری طور پر صفائی انتظامات کو فوقیت دینا ہو گی تمام جگہوں سے گندے پانی کے جوہڑوں اور گڑھوں کو ختم کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...