پانامہ لیکس پر کمیشن کا قیام ڈرامہ ہے،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی
لاہور(نمائندہ خصوصی ) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر کمیشن کا قیام ڈرامہ ہے۔نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہو گیا ہے۔
پاکستانی قوم کے پیسہ سے حکمرانوں کے بچے کاروبار کررہے ہیں۔ قوم پانامہ لیکس کے معاملہ پر مٹی پاؤ پالیسی نہیں چلنے دیں گی۔ سیاست کو دولت سازی کا ذریعہ بنانا ملک سے غداری ہے۔حکمران خاندان اپنے بیرون ملک کاروبار کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کرے۔بد نام اور ناکام حکمران قوم کی جان چھوڑ دیں۔ ہمارے حکمران بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔حکمران اشرافیہ نے ملک کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے۔حکمران اپنی دولت باہر منتقل کرکے دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ شریف خاندان کی جائیدادیں دنیا بھر میں موجود ہیں۔ آنے والے مہینوں میں سیاست میں ٹھہراؤ کم اور ٹکراؤ زیادہ ہو گا۔ پاکستان کو بھکاری بنانے والے حکمران اقتدار چھوڑ دیں۔ سعودی عرب میں مودی کی پذیرائی دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے باعث تشویش ہے۔
