نوازشریف ،آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے سبق سیکھیں،فرخ جاوید مون

نوازشریف ،آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے سبق سیکھیں،فرخ جاوید مون

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئس لینڈ کے وزیراعظم سے سبق سیکھیں ، آئس لینڈ کے وزیراعظم نے مستعفی ہوکرثابت کردیا ہے کہ اصل جمہوریت کیا ہوتی ہے جبکہ ہمارے وزیراعظم نے اتنے سنگین الزامات پرقوم سے معافی مانگنے کے بجائے الٹا اسے تماشا لگانے والاکہہ کرتوہین کی اور ثابت کردیا ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیزنہیں صرف بادشاہت قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم نے وزیراعظم کے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کومسترد کردیا ہے، وزیراعظم قوم کویہ بھی بتادیں کہ انہوں نے آج تک کتنے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کیا ہے ؟ ریٹائرڈ جج پرمبنی کمیشن قوم کیساتھ ایک دھوکہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...