سپریم کورٹ اور نیب پانامہ لیکس کے معاملہ کی تحقیقات کریں،صاحبزادہ حامد رضا

سپریم کورٹ اور نیب پانامہ لیکس کے معاملہ کی تحقیقات کریں،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملہ کی سپریم کورٹ ، نیب اور الیکشن کمیشن تحقیقات کرے۔مودی کو سعودی عرب سے ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ہمارے وزیر اعظم آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی تقلید کرتے ہوئے استعفیٰ دیں۔شریف خاندان کی سیاست پیسے کے لئے اور پیسے کے ذریعے ہے۔اثاثے چھپانے والے حکمرا ن کرپٹ اور بد دیانت ہیں۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنی آدھی دولت بھی قومی خزانہ میں جمع کروادیں تو پاکستان کے غیر ملکی قرضے اتر سکتے ہیں۔ حکمران آئین کی شق 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔پانامہ لیکس تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔کمیشن بننے سے معاملہ دب جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامدرضا نے مزید کہا کہ شریف خاندان مسلسل اقتدار میں رہنے کی وجہ سے پاکستان کا امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔حکمرانوں کا بھارت کیلئے نرم گوشہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔پاکستان پٹھانکوٹ واقعہ کے حقائق بارے دنیا کو اعتمادمیں لے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ حکمران جماعت کے ایم این ایز اور ایم پی ایز قبضہ گروپوں کے سرپرست بنے ہوئے ہیں ۔ سیاست کو تجارت بنانے والوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔بدنام و ناکام حکمران ملک و قوم کی جان چھوڑ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...