ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن خدمت کی تاریخ رقم کر رہی ہے :ملک آصف جہانگیر

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن خدمت کی تاریخ رقم کر رہی ہے :ملک آصف ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے چےئرمین ملک آصف جہانگیرنے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور میجر رفیق حسرت کی قیادت میں خدمت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے آج تک ڈیلرز برادری کو لالی پاپ دئیے گئے ہم نے تین ماہ میں اتنے کام کروا دئیے ہیں جتنے گزشتہ 12سال میں نہیں ہوئے ،ڈی ایچ اے کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا ایونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے جاری ہے ڈی ایچ اے کے ایڈ منسٹریٹر بریگیڈئیر ظفر ےٰسین بابر نے ٹرانسفر کے نظام کو فاسٹ ٹریک پر لا کر دل جیت لیے ہیں ۔چےئرمین نے کہا اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے فیز6میں کمپلیکس کی تعمیر، ایسوسی ایشن کے لیے دفتر کی فراہمی ،رجسٹرڈ ڈیلرز کے لیے ٹریننگ سیمینارکا انعقاد،چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ ڈیلرز کی رجسٹریشن ،ڈیفنس پلازہ وائے بلاک کے مسائل کا حل ہماری ایسوسی ایشن کے منفرد اعزاز ہیں، چےئرمین آصف جہانگیر نے کہا ہم نے ایسوسی ایشن کو پسند نا پسند سے بالا تر بنا دیا ہے رجسٹرڈ ڈیلرز کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے لیے بغیر کسی تفریق کے تمام کمیٹیوں میں شامل کیا ہے ،انہوں نے کہا 2اپریل سے جاری ٹورنامنٹ کی رہائشیوں میں غیر معمولی پذیرائی نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...