پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات آج سے شروع

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات آج سے شروع

لاہور (خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں جس میں 1لاکھ 18 ہزار طلبا و طالبات شرکت کررہے ہیں امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے جب کہ امتحانات کے دوران نقل مافیا کی روک تھام کے لیے 13پروفیسر وں کے مشتمل 20سے زائد ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں اور امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...