بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہو گی ،قوم سے کیا وعدہ پورا کرینگے :اسحاق ڈار

بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہو گی ،قوم سے کیا وعدہ پورا کرینگے :اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کیلئے خوشخبری ہوگی ، حکومتی آمدن میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دے رہے ہیں ، ہم نے تیسرے کوارٹر میں اپنے ٹارگٹ کو پورا کیا ہے۔بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال حکومت کی آمدن میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ہم نے تیسرے کوارٹر میں اپنے ٹارگٹ کو پورا کیا ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال مزید ایک اور سلیب کو کم کریں گے ۔ ترقیاتی کاموں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے ۔ شرح گروتھ کو 7 فیصد تک لے کر جانا چاہتے ہیں ۔ قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے ۔ ٹیکس ہدف 3 ہزار 104 ارب تھا اور اب تک 2 ہزار 103 ارب کی وصولی ہو چکی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...