ہلاک دہشتگرد اعلٰی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے :ذرائع

ہلاک دہشتگرد اعلٰی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے :ذرائع

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین سے چار دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پو لیس نے نعشیں پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے د یگر کی گرفتاری کے لئے ٹیم بنا د ی ۔تفصیلا ت کے مطا بق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو اطلا ع ملی کہ شیرا کوٹ کے علاقے میں دریا کے کنارے واقع کچی آبادی طلعت پارک میں 10 دہشت گرد موجود ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلیٰ سیا سی شخصیت پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز ریڈ کے دوران مبینہ دہشت گردوں کو گرفتاری کی پیشکش کی جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ سگیاں پل سعید چوک کے قریب سی ٹی ڈی شیخوپورہ کے کمانڈوز کی جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے چار ساتھی اندھیرے کا فائڈہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے استاد اسلم گروپ سے ہے۔ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔انکے قبضے سے پانچ کلو دھماکہ خیر مواد،دو کلاشنکوف،چار پستول،چار ڈیٹونیٹر،تین موٹر سائیکل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا جبکہ انکے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی استاداسلم گروپ سے تھا جو کہ دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے ۔

مزید : علاقائی


loading...