ہیر،باراتیوں کا خواجہ سراؤں پرتشدد،پولیس نے صلح کروادی

ہیر،باراتیوں کا خواجہ سراؤں پرتشدد،پولیس نے صلح کروادی

لاہور (اپنے کر ائم رپورٹرسے ) ہیر میں باراتیوں کا خواجہ سراؤں پر تشدد ،پیسے چھین لئے۔ پولیس نے خواجہ سراؤں کے احتجاج پر چھینے جانے والے پیسے واپس دلوا کر صلح کروا دی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہیر کے علاقے جاری شادی کی تقریب میں باراتیوں نے خواجہ سراوں سے تلخ کلامی پر ان سے پیسے چھین کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 2خواجہ سرا معمولی زخمی ہو گئے جس پر انہوں نے 15پر فون کر کے پولیس بلوا لی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں پارٹیوں کے درمیاں بیچ بچاو کروانے کی کوشش کی تو خواجہ سراوں نے پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ان کا کہنا تھاکہ پولیس ان پر ہونے والے غیر انسانی تشدد پر باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا ان کو ڈرا دھمکا رہی ہے آخرکار پولیس نے بڑی مشکل سے خواجہ سراؤں کو سمجھا بجھا کر باراتیوں سے ان کے چھینے گئے پیسے واپس دلوا کر ان کی آپس میں صلح کروا دی۔

مزید : علاقائی


loading...