نشتر کالونی میں 10اور سول لائن میں 5تولہ زیورات لوٹ لئے گئے ،صوبائی دارالحکومت کے دیگر علاقوں میں بھی ڈاکے

نشتر کالونی میں 10اور سول لائن میں 5تولہ زیورات لوٹ لئے گئے ،صوبائی ...

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صو با ئی دار الحکو مت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق نشتر کا لو نی کے علا قہ میں دوڈاکو جا وید کے گھر سے اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 10تو لے طلا ئی زیو رات اور دیگر سا ما ن لو ٹ کر لے گئے،رائیو نڈ اڈہ پلا ٹ میں چا ر ڈاکوؤں نے عثما ن حید ر کے گھر سے 5لاکھ کی نقدی،اور دیگر سا ما ن لو ٹ لیا، ٹاؤن شپ میں افضل اور اسکی فیملی سے 2لاکھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،چو ہنگ میں اشر ف سے 2 لاکھ 70ہزار،نو اں کو ٹ میں ذوالفقا ر شا ہ کے گھر سے دو ڈاکوالیکٹر ونکس کا سا ما ن اور 50ہز ار کی نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔ شالیمار میں جما ل سے 30ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔سو ل لا ئن کے علا قہ میں عثما ن کی فیملی سے دو ڈاکو ؤ ں نے 5تو لے کے طلا ئی زیو رات اور ہز اروں روپے کی نقد ی لو ٹ لی ۔جبکہ نواں کوٹ میں فاروق،وحدت کالونی میں رحمت،ٹاؤن شپ میں ارشاد،ہنجر وال میں شہبا ز کی گاڑیاں اور مغل پو رہ میں تو قیر،غازی آباد میں ملک علی،ڈیفنس اے میں زین،گرین ٹاؤن میں حق نواز،شمالی چھاؤنی میں کامران،جوہرٹاؤن میں اکرم،نواب ٹاؤن میں ارشاد،گلشن راوی میں عباس،راوی روڈ میں اشفاق،شاہدرہ میں رضو ان اور اسلام پو رہ میں خا دم کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...