ون ویلنگ کے سدباب کیلئے لیکچرزکااہتمام، پمفلٹ تقسیم

ون ویلنگ کے سدباب کیلئے لیکچرزکااہتمام، پمفلٹ تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے ویلر نہ صرف اپنی جان سے کھیلنا ہے بلکہ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈالتاہے۔ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں اٹلس کے تعاون سے پمفلٹ تقسیم کیئے گئے۔ پمفلٹ تقسیم کرنے کا مقصد شہریوں کو ون ویلنگ کے نقصانات بارے ایجوکیٹ کرناہے تاکہ موٹر سائیکل سوار اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسرے شہریوں کی زندگی سے نہ کھیلیں۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے شرکاء کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک آگاہی بارے لیکچر بھی دیا اس موقع پر اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع ،پولیس افسران ،مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات اور اخبار نویس بھی موجود تھے ۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے جہاں لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔

مزید : علاقائی


loading...