15پر2لاکھ 8ہزار196کالزموصول،ایک لاکھ83ہزار331بوگس
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے کہا ہے کہ پولیس ایمر جنسی 15 کو گزشتہ 1ماہ کے دوران مجموعی طور پر 208196کالیں موصول ہوئیں جس پرفوری رسپانس دیتے ہوے17262 شہریوں کو ریسکیو کیا جبکہ 183331کالز بوگس یا پولیس کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے لیے کی گئیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ بوگس کال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفتر میں پولیس ایمرجنسی 15 سے متعلق منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران ریسکیو 15کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران اُنہوں نے بتایاکہ پولیس ایمرجنسی 15پر گزشتہ 1ماہ کے دوران 208196کالیں موصو ل ہوئیں جن میں 17262شہریوں کو ریسکیو دیا گیا جبکہ باقی 18331کالز بوگس و بلا مقصد تھیں۔ اجلاس کے دوران انہوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فوری اور بروقت سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرنے پر زور دیا۔ ایس پی مجاہد نے مزید کہا کہ ریسکیو 15کامقصد ہنگامی حالات سے نمٹنے اور مختلف مسائل میں مبتلا افراد کو بروقت مدد فراہم کرنا ہے مگر چند غیر ذمہ دار اور شر پسند افراد اس عوامی خدمت کا مذاق بنا رہے ہیں مگر اب بوگس کال کرنے والے اشخاص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
