سندر ،قتل یا خود کشی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی پنکھے سے لٹکتی نعش برآمد

سندر ،قتل یا خود کشی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی پنکھے سے لٹکتی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے کر ائم رپورٹر سے ) سندر میں 3سال قبل لو میرج کرنے والی لڑکی نے سسرالیوں کے طعنوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔پولیس نے حالات مشکوک جانتے ہوئے اس کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے بجھوا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کی رہائشی 23سالہ رخسانہ بی بی ایف اے کی طالبہ تھی اس دوران اس کے اپنے محلے دار عابد کے ساتھ تعلقات قائم ہو گئے، تین سال قبل دونوں نے گھر سے بھاگ کر لاہور آکر لو میرج کر لی۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی سندر گاؤں میں رہائش پذیر ہو گئے، جہاں رخسانہ نے ایک بیٹی کو جنم دیا دونوں میاں بیوی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے تھے مگر رخسانہ کے سسرال والے اسے اکثر گھر سے بھاگ کر لو میرج کرنے کا طعنہ دیا کرتے تھے گزشتہ روز جب سارے گھر والے سو رہے تھے تو رخسانہ نے کمرے میں جا کر گلے میں دوپٹہ ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنکھے کے ساتھ جھولتی لاش کو اتار کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں بجھوا دیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کے مطابق بظاہر حالات مشکوک لگتے ہیں اس لیے رخسانہ بی بی کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا رخسانہ بی بی کے شوہر عابد کی یہ دوسری شادی تھی اس کے پہلی بیوی سے دو بچے بھی ہیں یہ قتل ہے یا خودکشی پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی واضح ہو گا۔

مزید :

علاقائی -