فیروزوالہ،ناکہ پرمجاہدسکواڈکے اہلکاروں کی چاندی ہوگئی

فیروزوالہ،ناکہ پرمجاہدسکواڈکے اہلکاروں کی چاندی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)شاہدرہ ٹاؤن پرانا راوی پل مجاہد سکواڈ ناکہ پر اہلکاروں کی چاندی،انچار ج محمد ریاض ایک ہزار روپے فی اہلکار لیکر ماہانہ منتھلی ایس پی مجاہد کے محرر کو پہنچانے لگا ،اہلکار 24گھنٹے گاڑیاں روک کر لوٹ مار کرنے میں مصروف،منہ مانگے دام نہ دینے پر اہلکار گاڑی تھانہ میں بند کرنے کی دھمکی دیکر مبینہ طور پر ایک ہزار سے لیکر پانچ ہزار روپے تک نذرانہ وصول کرنے لگے جبکہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے محرر بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے ۔وزیراعلیٰ پنجاب اور ارباب اختیار فوری نوٹس لیں،علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔ تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ پرانا راوی پل کے قریب واقع مجاہد سکواڈ کے انچارج محمد ریاض اے ایس آئی کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ اپنے ماتحت اہلکار وں حوالدار ابرار احمد پٹی نمبری 9954،کانسٹیبل غلام مصطفی پٹی نمبر ی 1544،کانسٹیبل نثار پٹی نمبری 8803کانسٹیبل ریاض پٹی نمبر ی 6025کانسٹیبل خالد محمود پٹی نمبر ی 709ودیگر کے ہمرا ہ اپنی شفٹ کے ناکہ پر موٹر سائیکل سواروں ،سبزی منڈی جانیوالی گاڑیوں ٹریکٹر ٹرالیوں،لوڈر ویگنوں ،رکشاؤں،موٹر سائیکل سواروں ودیگر گاڑیوں کو چیکنگ کے بہانے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔جب موقف جاننے کیلئے اے ایس آئی محمد ریاض سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میں ایس پی مجاہد کے محرر کو روزانہ کی بنیاد پر نذرانہ دیتا ہوں اگر کسی میں کوئی ہمت ہے تو اپنا شوق پورا کر لے ۔اے ایس آئی محمد ریاض اور دیگر اہلکاروں کی رشوت ستانی اور بدتمیزی پر متاثرین نے شدید احتجاج کر تے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،آئی جی پنجاب اور ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیکراہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -