اسلام پورہ،بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی فائرنگ،دوراہگیر زخمی

اسلام پورہ،بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی فائرنگ،دوراہگیر زخمی

لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے )اسلام پورہ میں بھتہ نہ دینے پر ملزم نے ساتھیوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کردی ،فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیرنوجوان زخمی ہو گئے ۔بتایا یا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ میں اسلام پورہ روڈ عالمگیر روڈ پر باؤ حنیف نامی شخص کے بیٹے علی حنیف عرف شوٹر حماد ٹوبیکو شاپ کے مالک حماد سے کذشتہ کئی دنوں سے مفت بوتلیں سگریٹ اور پان لیتا تھا جبکہ چند روز سے نقد پیسے مانگنے شروع کردیئے جس پر حماد نے انکار کرتے ہوئے بھتہ مانگنے پر مقامی پولیس کو درخواست دے دی جس پرپولیس نے کارروائی شروع کردی جس کا علی شوٹر کو رنج تھا اور اس نے گذشتہ روز اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث موقع پر بھگدڑ مچ گئی اور فائرنگ کرنے والے فرار ہو گئے فائرنگ کی زد میں آکر راہ گیر توصیف اور سیف زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا ۔

،رات گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اچھرہ ،نامعلوم افرادنومولودبچی دربارکی سیڑھیوں میں رکھ کرفرار۔

مزید : علاقائی


loading...