سبزہ زار،کم سن بچی سے بداخلاقی کرتاہواملزم گرفتار

سبزہ زار،کم سن بچی سے بداخلاقی کرتاہواملزم گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) سبزہ زار میں 9 سالہ معصوم بچی کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں پولیس کو اطلا ع ملی کہ 45 سالہ شفیق احمد خان9سالہ معصوم بچی مسکان کو ویران جگہ پر بد اخلاقی کا نشانہ بنارہا تھاجس پر پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے موقع پر بروقت پہنچ کر معصوم بچی مسکان کے ساتھ بد اخلاقی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سبزہ زار میں مقدمہ درج کروادیا۔جبکہ لڑ کی کو طبی امدا د کے لئے سروسز ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...