دو ماہ میں ڈولفن فورس کے شولڈر کیمرے نصب کردیئے جائیں گے،ذرائع

دو ماہ میں ڈولفن فورس کے شولڈر کیمرے نصب کردیئے جائیں گے،ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ڈولفن فورس کے شولڈر کیمرے لگانے کے لیے لاہور پولیس کا انٹر گریٹیڈ کمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم انتظامیہ کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ،آئندہ دو ماہ تک ڈولفن فورس کے شولڈر کیمرے نصب کردیئے جائیں گے۔تفصیلا ت کے مطا بق ترکی کی طرزپربنائی جانیوالی ڈولفن فورس کو شیڈول کے مطابق شولڈر کیمرے لگائے جانا تھے جس سے ڈولفن فورس کی مانیٹرنگ سمیت ملزمان کا تعاقب کرنے کے واقعات کو بھی مانیٹر کیا جانا تھا تاہم لاہور پولیس کے پاس بجٹ کم ہونے کی وجہ سے شولڈر کیمرے نہ لگائے جا سکے۔ لاہور پولیس کا شولڈر کیمرے کی تنصیب اور خریداری کے لیے آئی سی تھری پروجیکٹ انتظامیہ کیساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت آئندہ دو ماہ میں کیمرے لگ جائیں گے۔ پولیس افسران کاکہنا تھا کہ شولڈر کیمرے کی نگرانی بھی آئی سی تھری پروجیکٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -