انٹرنیشنل فوجداری ٹریبیونل نے کروشیائی لیڈر کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی

انٹرنیشنل فوجداری ٹریبیونل نے کروشیائی لیڈر کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کروشیا (اے پی پی) سابقہ یوگوسلاویہ کے لیے قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت نے کروشیائی سرب لیڈر گوران ہاجچ کا مقدمہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ عدالتی کارروائی کو ملتوی کرنے کی وجہ ہاجچ کی شدید علالت ہے۔ کروشیائی سرب لیڈر دماغ کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ عدالت کے مطابق وہ جسمانی طور پر اِس قابل نہیں کہ عدالتی کارروائی میں شریک ہو سکیں۔57 سالہ گوران ہاجچ کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم سرزد کرنے کے 14الزامات کا سامنا ہے۔
طبی رپورٹس کے مطابق وہ معاون کی مدد سے بھی عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ اِس بنیاد پر ججوں نے مقدمہ ختم کرنے کے بجائے اِسے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

مزید :

عالمی منظر -