بھارت: پولیس وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک

بھارت: پولیس وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گورکھ پور(آن لائن)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے قیدی اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور میں پولیس وین کھائی میں جا گری۔ حادثے میں قیدی اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آگے جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور اسے بچانے کی کوشش میں پولیس وین پچیس فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ وین میں سوار ایک قیدی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -