ہیکرز نے 5 کروڑ ترک شہریوں کی ذاتی معلومات افشا کردیں
انقرہ (اے پی پی)کمپیوٹر ہیکنگ میں ملوث افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ترکی کے پانچ کروڑ شہریوں سے متعلق ذاتی آن لائن معلومات افشا کر دی ہیں۔افشا کی گئی معلومات میں لوگوں کے نام، آئی ڈی نمبر، پتے، تاریخ پیدائش اور ان کے والدین کے نام شامل ہیں۔ ان میں خصوصی طور پر صدر طیب اردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اغلو سے متعلق ذاتی معلومات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے نے کہا کہ وہ جزوی طور پر ان معلومات کی تصدیق کر سکی ہے جن کا تعلق عام شہریوں سے ہے اور افشا کی گئی معلومات میں سے 80 فیصد درست پائی گئیں۔