پیرو، البرٹو فیوجی موری کی بیٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خلاف 50 ہزار افراد کا مظاہرہ

پیرو، البرٹو فیوجی موری کی بیٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خلاف 50 ہزار افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیما (اے پی پی) لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت پیرو میں 50ہزار افراد نے سابق حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے البرٹو فیوجی موری کی 24سالہ صاحبزادی کیکو فیوجی موری کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی اور وہ کیکو فیوجی موری نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس نوعیت کے مظاہرے کیے گئے جن میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

عالمی منظر -