اطالوی وزیر داخلہ کا تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

اطالوی وزیر داخلہ کا تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (اے پی پی) اطالوی وزیر داخلہ انجیلینو الفانو کا کہنا ہے کہ یورپی یونین شمالی افریقی ممالک سے بھی ترکی جیسا معاہدہ کرے تاکہ وہاں سے غیر قانونی طور پر اٹلی آنے والے تارکین وطن کو بھی واپس ان کے آبائی ملکوں میں بھیجا جا سکے۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق انجیلینو الفانو نے یہ بات برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔
مہاجرین کے موجودہ بحران کے دوران اگرچہ تارکین وطن کی اکثریت ترکی سے یونان پہنچی تھی تاہم لیبیا اور شمالی افریقی ممالک سے بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد بھی کافی زیادہ رہی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -